مذاکرات بارے حکومت پی ٹی آئی کومفصل تحریری جواب دیگی

Jan 23, 2025 | 11:31 AM

ایک نیوز: حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے مذاکرات کے معاملے پر حکومت بھی اپنا مفصل تحریری جواب دے گی ۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے دو مطالبات اور 19ٹی او آرز دئیے تھے ،حکومتی کمیٹی بھی ہر ٹی او آرز اور مطالبے کا تحریری جواب دے گی، حکومت آئین قانون اور عدالتی فیصلوں کے حوالے بھی دے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی حکومت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کن حالات میں ہوسکتی ہے اس کا ذکر بھی کرے گی ، کمیٹی حکومتی عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کا بھی ذکر کرے گی، حکومت ان مقدمات کے حوالے سے اپنے کردار کا بتائے گی۔
  تحریک انصاف کے لاپتہ افراد کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کا بھی ذکر ہوگا، کمیٹی حکومتی کمیٹی کے اکثر اراکین نے ماضی میں تحریک انصاف کے کردار پر بھی جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے ،حکومتی مجوزہ جواب کئی صفحات پر مشتمل ہوگا ۔ 
آج اتحادیوں کو اپنی تحریری سفارشات پیش کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔

مزیدخبریں