ویب ڈیسک: برازیل میں ایک ایسا ٹیٹو آرٹسٹ ہے جو انسانی جلد پر بنے ہوئے ٹیٹو پر اپنی منفرد فنکاریوں کیوجہ سے بہت مشہور ہوگیا ہے۔
ونیشیئس برازیل کا ایک باصلاحیت ٹیٹو آرٹسٹ ہے جو رنگین پیچ اور سٹیکر طرز کے ٹیٹو بنانے میں مہارت رکھتا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ سوئی دھاگے کا بھی استعمال کرتا ہے ، یہ آرٹسٹ دھاگوں کی مدد سے ٹیٹو کو مختلف رنگ دیتا ہے۔
29سالہ ونیشیئس نے دونوں انداز میں مہارت حاصل کی ہے اور اکثر انکے ساتھ سوئی دھاگے کا انوکھا فن بھی استعمال کرتا ہے، نوجوان آرٹسٹ نہ صرف ماہرانہ طور پر اپنے پیچ طرز کے ٹیٹوز پر سلائی کرتا ہے بلکہ وہ حقیقت پسندانہ شکل کو بڑھانے کے لیے کچھ دھاگے آرٹ کے کنارے ایسے چھوڑ دیتا ہے تاکہ انہیں تھری ڈی اثر دیا جاسکے۔

کیپشن: An artist using a needle and thread on a tattoo