پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،356پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،356پوائنٹس کا اضافہ
کیپشن: Increase in Pakistan Stock Exchange by 356 points

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 356 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے،مارکیٹ 1 لاکھ 13 ہزار 800 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔    

خیال رہے کہ   گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 138 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا،سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 15 ہزار 181 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی تھا۔

گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار  کے اختتام  پر ہنڈرڈانڈیکس 802 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 15 ہزار 42 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ 

سٹاک مارکیٹ میں  دن بھر مجموعی طور پر 450 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،135 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 266 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔