اے این ایف کا کریک ڈاؤن ،7ملزمان گرفتار،138کلومنشیات برآمد

Jan 23, 2025 | 08:44 AM

ایک نیوز: اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
مختلف کارروائیوں میں2خواتین سمیت 7ملزمان گرفتارہوئے ہیں، کاروائیوں میں ایک کروڑ سے زائد مالیت کی 138.63 کلوگرام منشیات برآمدہوئی، سگیاں پل شیخوپورہ کے قریب کار میں چھپائی گئی 1.2 کلو گرام افیون اور 2.4 کلو چرس برآمدجبکہ 3ملزمان گرفتارہوئے۔
  گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، لاہور میں کور یئر آفس کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے پارسل سے جیکٹ میں چھپائی گئی 429 مختلف نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی، راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس کے ذریعے ہانگ کانگ بھیجے جانے والے پارسل سے 200 گرام افیون برآمدہوئی۔
 کراچی میں شمالی بائی پاس کے قریب ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 78 کلو گرام چرس برآمد، ملزم گرفتارکر لیا گیا، بلوچستان کے علاقے پسنی میں چھپائی گئی 50 کلو گرام چرس برآمدہوئی، جاپان روڈ اسلام آباد کے قریب خاتون کے بیگ سے 3.6 کلو گرام چرس برآمدہوئی، ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ کے قریب خاتون سمیت ملزم سے 1.5 کلو گرام آئس برآمدہوئی۔
  گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔    

مزیدخبریں