روس نے جنگ ختم نہ کی تو اس پرنئی ٹیرف پابندیاں عائد ہونگی:ٹرمپ

Jan 23, 2025 | 08:25 AM

ایک نیوز:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حلف اٹھاتے ہی روس پر برہم ہوگئے، ٹرمپ کاکہنا تھا کہ روس نے یوکرین میں جنگ ختم نہیں کی تو امریکا اس پرنئی ٹیرف پابندیاں عائد کرےگا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ٹیرف میں اضافے کی پابندیاں روس کیساتھ جنگ میں شریک ممالک پربھی عائد ہونگی، پیوٹن نے تنازع کےخاتمے کیلئے بات چیت سے انکار کیا تو روس کیخلاف پابندیاں لگا دینگے، روس کونقصان نہیں پہنچاناچاہتا،روسی عوام سے پیار کرتاہوں، پیوٹن سے اچھے تعلقات ہیں، رو سی معیشت ناکام ہورہی ہے، پیوٹن ڈیل کریں اورمضحکہ خیز جنگ کوروکیں۔
  ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر میں صدر ہوتا تویہ جنگ شروع نہ ہوتی،یہ وقت ڈیل کاہے،حلف برداری کے بعد ٹرمپ نے روسی صدر سے رابطہ کرنے کااشارہ دیاتھا، ٹرمپ نے کہا پیوٹن سے ملاقات کرونگا مگر انھوں نےوقت نہیں بتایا، ٹرمپ نے یہ بھی اشاریہ دیاتھاکہ یوکرینی صدر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز کے فوج میں ملازمت پرپابندی لگادی ہے، ڈونلڈٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز سے متعلق بائیڈن دورکاحکمنامہ منسوخ کردیا ،امریکی فوج میں9ہزار سے 14 ہزار اہلکار ٹرانس جینڈرز ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سفارت خانوں پرپرائیڈ اوربلیک لائیوزمیٹر پرچم لہرانے پرپابندی عائد کر دی ہے، ٹرمپ انتظامیہ نے واحد پرچم پالیسی اختیار کرلی، امریکی پرچم لہرایا جائے گا۔    

مزیدخبریں