ججوں کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کرنیوالوں کے اکاؤنٹس کی نشاندہی 

Jan 23, 2024 | 23:11 PM

ویب ڈیسک:ایف آئی اے سائبرکرائم نے ججوں کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کرنیوالے اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے 500اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی۔290ٹویٹر(ایکس)اکاؤنٹس میں نامو رصحافی،سیاستدان،وکلا،عام صارفین شامل ہیں۔

فیس بک کے140،ٹک ٹاک،انسٹاگرام کے 117اکاؤنٹس کی نشاندہی،عدلیہ،پاک فوج مخالف کرنیوالوں میں 20یوٹیوبر ،11مشہور ٹک ٹاکر،پاکستانی ماڈل بھی شامل ہے ۔

 ان اکاؤنٹس سے ججز اور پاک فوج کے خلاف 10لاکھ سے زیادہ پوسٹیں اور ٹوئٹ (ایکس)کی گئیں۔ ایف آئی اے ان اکاؤنٹس کا فرانزک آڈٹ کررہی ہے۔

مزیدخبریں