ویب ڈیسک:لاس اینجلس: ایٹمی دھماکے پر بنی ہالی وڈ کی ڈرامہ فلم ’اوپن ہائیمر‘ کو 96 ویں آسکر ایوارڈ میں سب سے زیادہ 13 نامزدگیاں مل گئیں۔
ہالی وڈ کے لیجنڈری ڈائریکٹر کرسٹوفر نولان کی فلم کو جن شعبوں میں نامزدگیاں ملی ہیں ان میں بہت بیسٹ ڈائریکٹر، بیسٹ ایکٹر، بیسٹ کو ایکٹر شامل ہیں۔
دوسرے نمبر پر فلم ’پور تھنگنز‘ کو بہترین ڈائریکٹر اور بہترین اداکارہ سمیت 11 شعبوں میں نامزدگیاں حاصل ہوئی ہیں۔ہالی وڈ کی فلم ’کلرز آف دی مون‘ دس شعبوں میں جبکہ بلاک بسٹر فلم ’باربی‘ آٹھ نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔
واضح رہے کہ 96 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب 10 مارچ کو لاس اینجلس میں منعقد ہوگی جسے براہ راست دکھایا جائے گا۔