اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی نئی فلم کا ٹیزر کل جاری ہوگا

اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی نئی فلم کا ٹیزر کب جاری ہوگا؟  
کیپشن: اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی نئی فلم کا ٹیزر کب جاری ہوگا؟  

ممبئی: بالی وڈ اسٹار اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی نئی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کا ٹیزر کل جاری کیا جائے گا۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اکشے کمار نے ٹیزر کی ریلیز کا اعلان کیا اور کیپشن لکھا کہ جب دنیا کو بچانے کی بات آئے تو تیرے پیچھے تیرا یار کھڑا ہے۔نئی فلم کا 1998 کی بلاک بسٹر فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی کہانی سے کوئی تعلق نہیں ہے جس میں امیتابھ بچن اور گووندا نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔پرتھوی راج سکومران فلم میں ولن کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ اطلاعات کے مطابق سوناکشی سنہا بھی فلم کا حصہ ہیں۔
فلم ڈائریکٹر علی عباس ظفر کی نئی پیشکش کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے اور یہ رواں برس اپریل میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔