جاوید ہاشمی نے حق اورسچ کا جھنڈا بلند کردیا،شاہ محمود قریشی

جاوید ہاشمی نے حق اورسچ کا جھنڈا بلند کردیا،شاہ محمود قریشی
کیپشن: جاوید ہاشمی نے حق اورسچ کا جھنڈا بلند کردیا،شاہ محمود قریشی

ایک نیوز :سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی نے پی ٹی آئی کی حمایت کرکے حق اور سچ کا جھنڈا بلند کردیا۔بانی پی ٹی آئی کے حق میں بیان بہت بڑی بات ہے۔

رہنماتحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سے پوچھنا چاہتا ہوں آج آپ کو نواز شریف کی انتقامی سیاست نظر آرہی ہے۔بلاول بھٹو نے شہباز شریف کی حکومت کے اندر وزیر خارجہ کا حلف کیوں اٹھایا؟آئی پی پی نے چند سیٹوں کیلئےاپنی پارٹی کی قربانی دےدی۔ ملتان میں جہانگیر ترین ن لیگ کی مدد مانگ رہا ہے۔جہانگر ترین لودھراں میں ن لیگ کی مخالفت کررہا ہے۔

 شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ سائفر صرف اور صرف سیکرٹری خارجہ کے دیکھنے کے لیے تھا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے سیاسی مداخلت کو مانا۔بانی پی ٹی آئی نے کہا جتنے بھی پارلیمنٹری لیڈرز ہیں سب کو بریف کیا جائے۔سیکرٹری خارجہ نے تمام پارلیمنٹری لیڈرز کو سائفر پر بریفنگ بھی دی۔