نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے تاجکستان کے سفیرکی الوداعی ملاقات

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے تاجکستان کے سفیرکی الوداعی ملاقات
کیپشن: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے تاجکستان کے سفیرکی الوداعی ملاقات

ایک نیوز :نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے تاجکستان کے سفیرکی الوداعی ملاقات، پاکستان تاجکستان تعلقات کے فروغ کیلئے کردار کی تعریف کی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے  تاجکی سفیر کیلئے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کیا. اور امید ظاہر کی کہ تاجکستان سے آئندہ سفیر بھی اسی طرح دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی مضبوطی کیلئے کلیدی کردار ادا کریں گے.

تاجکستان کے سفیر عصمت اللہ نصر الدین نے پاکستان تاجکستان کے مابین برادرانہ تعلقات کو دیرینہ اور تاریخی قرار دیا.  پاکستان میں اپنے قیام کو یادگار اور پاکستانی مہمان نوازی کی تعریف کی.

 تاجکستان کے سفیر نے وزیرِ اعظم کی جانب سے نیک خواہشات پر انکا شکریہ ادا کیا.