ایک نیوز :عام انتخابات کیلئے انتخابی مہم جاری ،جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان کےدورہ پنجاب اور سندھ کا شیڈول جاری کردیاگیا۔
ترجمان جے یوآئی کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان 25جنوری کو ملتان ،26جنوری کو مظفر گڑھ ،27جنوری کو کندھ کوٹ،27جنوری کو ہی شکار پور،28جنوری کو سکھر اور گھوٹکی بائی پاس پرجلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
مولانافضل الرحمان 28جنوری کو شہدادکوٹ اور لاڑکانہ کے ذمہ داروں سے بھی خطاب کریں گے ۔