ایک نیوز :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ نوازشریف کو اقتدار ملا تو جیل سپرنٹنڈنٹ سے لیکر جج تک سب سے انتقام لیں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاو ل بھٹو کا چنیوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میاں صاحب چوتھی بار وزیراعظم بنے تو وہ انتقام لیں گے جس کا اندازہ ہی نہیں، ان کی سیاست تشدد کی سیاست ہے‘۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ 2024 ہے، باربار آنے والوں کے بجائے اب نئے چہروں کو موقع دیں، آٹھ فروری کو ووٹ سے چوتھی باروزیراعظم بنانے والے کی سازش کو ناکام بنا دیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ میں نوازشریف کوجانتا ہوں ان کے دل میں نفرت اور بغض ہے، میاں صاحب چوتھی بار وزیراعظم بنے تو وہ انتقام لیں گے جس کا اندازہ ہی نہیں، ان کی سیاست تشدد کی سیاست ہے، ابھی نوازشریف کو انتقام کا موقع نہیں ملا ہے ۔انتقام لینا میاں نوازشریف کی عادت ہے، انتقام لیتے ہوئے وہ ملک کو نقصان پہنچائیں گے، ووٹ کی طاقت استعمال کرکے ان کی سازش ناکام بنادیں،نفرت اور تقسیم کی سیاست دفن کردیں۔