ایک نیوز :ڈالرکی تنزلی کے باوجود سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور،فیصل آباد،راولپنڈی،پشاور،کراچی،حیدرآباد،سکھر،کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 500روپے اضافے سے 2لاکھ15ہزار 200روپے کاہوگیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 429روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 84ہزار 500روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں 5ڈالر کے اضافے سے سونا 2047ڈالر فی اونس ہوگیا۔