عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں بحال

Jan 23, 2024 | 16:17 PM

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے سات مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کرنے کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ جاری ، جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

تفصیلات کےمطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت خارج کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے استدلال کیا کہ عمران خان توشہ خانہ میں گرفتاری سے قبل عدالت میں پیش ہوتے رہے، عمران خان کی کچھ ضمانتوں پر دلائل مکمل ہوچکے تھے۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ ضمانتوں کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا گیا، ضمانتوں پر میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ ہونا چاہیے تھا جو نہیں کیا گیا، عدالت کو چاہیے تھا جن ضمانتوں پر دلائل مکمل ہوچکے تھے ان ضمانتوں پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں جیل سے طلب کرتی،وکیل نے استدعا کی کہ عدالت اے ٹی سی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا، بعد ازاں جاری فیصلے میں عدالت نےبانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں بحال کرتے ہوئے ویڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل کورٹ کو عبوری ضمانتوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں