ایک نیوز: بلوچ یکجہتی مارچ کے شرکاء نے اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسنگ پرسنز کے معاملے پر بلوچ یکجہتی مارچ کے شرکاء نے اسلام آباد میں دھرنا دے رکھا تھا۔ جسے اب ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی نے پریس کلب کے باہر اپنے دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے ستائیس جنوری کو کوئٹہ میں جلسے کا اعلان بھی کردیا۔
انہوں ںے کہا کہ کل ہم باقاعدہ بلوچستان کی طرف روانہ ہوں گے۔ آج ہم اپنی تحریک کے چوتھے مرحلے کے اختتام کا اعلان کرتے ہیں۔