ویب ڈیسک: چین، کرغزستان اور دیگر سرحدی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ زلزلے کی وجہ سے کئی عمارتیں منہدم ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کرغزستان اورسنکیانگ کے سرحدی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے مسافر خوف سے سٹیشن سے باہر بھاگ گئے۔ مبینہ طور پر 27 ٹرینیں زلزلے سے متاثر ہوئی ہیں۔
جنوب مغربی یونان صوبے میں لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ادھر منگل کی صبح مغربی سنکیانگ علاقے میں ایک کم آبادی والے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ منہدم مکانات کے ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش کا کام جاری ہے لیکن سخت سردی کے سبب اس میں پریشانیاں آرہی ہیں۔
چین میں حکام نے منگل کے روز بتایا کہ جنوب مغربی چین کے ایک دور افتادہ پہاڑی علاقے میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ کم از کم دو زندہ بچ جانے والوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منگل کی صبح کو یونان صوبے میں لینڈ سلائیڈنگ کے اس واقعے میں تقریباً 47 افراد منہدم مکانات کے ملبے تلے دب گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
ریسکیو ٹیمیں منجمد درجہ حرارت میں تقریباً اٹھارہ گھروں میں دبے متاثرین کو تلاش کرنے کے لیے مسلسل کام کررہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے سے تقریباً 500 لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔
سرکاری ٹیلی ویژن چائنا سینٹرل ٹی وی نے بتایا کہ ژینزیانگ قصبے میں امدادی کارکنان پوری رات مٹی کے تودے ہٹاتے رہے۔ اس نے مزید بتایا کہ امدادی کارکنوں کو برف، برف سے ڈھکی ہوئی سڑکوں اور انتہائی سرد درجہ حرارت جیسی مشکلات کا سامنا ہے لیکن وہ اس کے باوجود کام کررہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اگلے کم از کم تین دنوں تک برفانی موسم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
چین کے مغربی سنکیانگ علاقے میں ایک کم آبادی والے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 7.1 درج کی گئی۔ حکام نے بتایا کہ زلزلے میں کم از کم چھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جب کہ 120 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا یا وہ منہدم ہو گئے۔