برفباری اور متوقع بارشیں، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

Jan 23, 2024 | 10:23 AM

ایک نیوز:ملک بھر میں حالیہ سردی کی شدید لہر کے بعد آئندہ چند روز تک کہاں کہاں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو خوشخبری سنا دی ہے۔

پاکستان کے بیشتر مقامات پر جنوری کی اختتامی دنوں سے لے کر فروری کے پہلے ہفتے تک پے در رپے مغربی سلسلوں کی آمد متوقع ہے جس کے نتیجے میں شمالی علاقہ جات میں بھاری مقدار میں برف باری پڑنے کا امکان ہے جس میں خیبر پختون خواہ، آزاد و جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے شامل ہیں۔

اس دوران مشہور سیاحتی مقام جیسا کہ مری، گلیات، نتھیا گلی، مالم جبہ، کالام، شوگران اور کاغان ویلی میں بھی اچھی برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں سموگ چھائی رہے گی۔ 

اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ 

مری گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد رہے گا۔ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

دھند کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر:

دوسری جانب دھند کے باعث فلائٹ شیڈول مسلسل متاثر ہورہا ہے اور 30 پروازیں منسوخ کردی گئی  ہیں۔ 

ترجمان سی اے اے کے طابق دھند کے باعث 4 غیر ملکی پروازیں متبادل ائیرپورٹ منتقل کردی گئیں۔ شارجہ اسلام آباد پی کے 182، جدہ پشاور ای آر 852 لاہور اتار لی گئیں۔ کویت سٹی شارجہ سے سیالکوٹ کی پروازیں پی کے 240 اور 210 لاہور اتاری گئیں۔

اسلام آباد جدہ کی سعودی ائیرلائن کی ایک پرواز منسوخ کر دی گئی۔ اسلام آباد کوئٹہ کی 4 پروازیں پی کے 325، 326 ای آر 540، 541 منسوخ کر دی گئیں۔ اسلام آباد سے گلگت کی پی کے 601 اور پی کے 602 منسوخ کر دی گئیں۔ اسلام آباد سے ابو ظہبی، دبئی، شارجہ اور العین جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

کراچی سے اسلام آباد کی دو اور لاہور سے مسقط اور دبئی جانے والی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔ لاہور سے کوئٹہ کی دو، لاہور سے کراچی کی تین پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ملتان شارجہ کے لیے پی کے 293، 294، کراچی سے جدہ ای آر 811 بھی منسوخ کر دی گئی۔  پشاور سے ابوظہبی جانے والی پی کے 217 منسوخ کردی گئی۔

مزیدخبریں