مدرسے کے طلباء کو دہشتگردی کی ترغیب دینے پر پاکستانی علماء کرام کا سخت ردعمل

مدرسے کے طلباء کو دہشتگردی کی ترغیب دینے پر پاکستانی علماء کرام کا سخت ردعمل
کیپشن: Pakistan's Ulama react strongly to madrassa students being encouraged to commit terrorism

ایک نیوز: پاکستان کے علماء کرام نے مدرسے کے طلبہ کو ٹی ٹی پی کی جانب سے دہشتگردی کی ترغیب دینے کے خلاف سخت ردعمل دیا ہے۔ 

علامہ عابد حسین شاکری کا کہنا تھا کہ مدارس سے فارغ و تحصیل طلباء کو خوارج کے بہکاوے میں نہیں آنا چاہیے۔ 

مولانا ڈاکٹر عبدالناصر کا کہنا تھا کہ دینی طلباء اور علماء کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے قدم اٹھانا چاہیے اور خوارج کے پروپیگینڈے کو مسترد کرنا چاہیے۔ 

مولانا رحمت اللہ قادری نے کہا کہ یہ خوارج معصوم ذہنوں کو خراب کر کے ان کو غیر شرعی اور غیر اسلامی مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ 

مولانا طیب قریشی کے مطابق پاکستان کی فوج کو اور پاکستان کو نقصان پہنچانا گویا عالم اسلام اور اسلام کو نقصان پہنچانا ہے۔ سارے مدارس اور سارے علماء ریاستی اداروں اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

مولانا رحمت اللہ قادری نے بتایا کہ پاکستان دین اسلام کا ایک مضبوط قلعہ ہے اور پاکستان میں دین اسلام کا فروغ عروج پر ہے۔ پاکستان کے مسلمانوں پر خوارج کی صورت میں ایک آزمائش لاحق ہے۔ فتنوں کے اس دور میں خوارج کا فتنہ سب سے بڑا اور خطرناک ہے۔ 

مفتی فضل جمیل رضوی نے کہا کہ دشمنان پاکستان اور دشمنان اسلام نے حال ہی میں جہاد کے نام سے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہم سب کو اتفاق و اتحاد سے ان لوگوں کے شر و فساد سے بچنا چاہیے۔ 

علامہ عابد حسین شاکر نے کہا کہ اپنے ملک کو سازشوں سے بچانا ہم سب کا فریضہ ہے۔