نگران حکومت، پاک فوج کی کاوشیں، معاشی استحکام پر عوام کا اظہار اطمینان

Jan 23, 2024 | 09:51 AM

ایک نیوز: عوام نے نگران حکومت اور پاک فوج کی کاوشوں سے حاصل کردہ معاشی استحکام پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ 

عوام کا کہنا ہے کہ "آرمی چیف کے اقدامات سے عوام بہت خوش ہیں"۔ "آرمی چیف کے مؤثر اقدامات کے باعث ڈالر کی قدر اور پیٹرول کے قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے"۔ "نگران حکومت اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں کی وجہ سے حالات بہت بہتر ہیں"۔ 

عوام کا مزید کہنا تھا کہ "نگران حکومت پچھلی حکومتوں سے بہتر ہے"۔ "نگران حکومت کے کاوشوں سے مہنگائی کو لگام ملی ہے اور ملک معاشی بحالی کی جانب گامزن ہے"۔ "اگر پاک فوج نہ ہوتی تو پاکستان کب کا ختم ہو چکا ہوتا"۔ "فوج ہے تو پاکستان ہے پاکستان ہے تو فوج ہے"۔ 

عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ترقی کے اس سفر کو جاری رہنا چاہیے"۔ "نگران حکومت اور آرمی چیف پر پوری پاکستانی قوم کا اعتماد ہے"۔ "نگران حکومت کی کاوشوں کے باعث سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی پر بھی کافی حد تک قابو پایا گیا"۔ "آئندہ آنے والی حکومتوں کو بھی نگران حکومت کے اقدامات سے سبق سیکھنا چاہیے"۔ 

مزیدخبریں