ایک نیوز: انتخابات کے پیشِ نظر بھارت میں مودی سرکار کے ہندو پرست متعصبانہ اقدامات جاری ہیں۔ مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت سیکولر ریاست ہونے کا مقام کھو چکا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی سرکار نے بھارت میں بڑھتی ہوئی قوم پرستی کا بھرپور فائدہ اٹھایا، جسکی واضح مثال رام مندر کی تعمیر ہے۔ 2014 کے انتخابات میں کامیابی مودی کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور رام مندر کی تعمیر کے وعدے پر ملی۔
2014 سے اب تک مودی کا اقتدار میں آنے کے لیے ہندوتوا نظریہ ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال ہوتا رہا۔ 2024 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مودی حکومت کے ایجنڈے میں متنازعہ مندر کی تعمیر شامل ہے۔ رام مندر کی تعمیر کے وعدے پر مودی اپنی سیاست چمکاتا رہا۔
مودی بھارت میں پچھلے 10 سال سے جاری کرپشن، معاشی بحران، بے روزگاری اور مہنگائی کو ختم کرنے میں ناکام رہا۔ بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ حکومت میں بدلاؤ انتہائی ضروری ہے، گھمنڈ کا شکار مودی عوام کو خاطر میں نہیں لاتا۔
بھارتی کسان کا کہنا ہے کہ مودی کے انتہاء پسند اقدامات کے سامنے ہم عوام بے بس ہیں۔ 2024 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد مودی سرکار کا بھارت ہندوتوا نظام راج کرنے، متنازعہ مندروں کی تعمیر اور مسلمانوں پر زمین تنگ کرنے کا وعدہ شامل ہے۔