ایک نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم (LIMS) میں پنجاب کے افسران، جن میں سیکرٹری زراعت، سیکرٹری آبپاشی اور تمام کمشنر صاحبان شامل ہیں، کے ساتھ تربیتی اجلاس منعقد ہوا۔
یہ تربیتی اجلاس پنجاب کی نہروں کی بھل صفائی کو احسن طریقے سے سرانجام دینے کیلئے منعقد ہوا۔ اجلاس میں بھل صفائی کی نگرانی کے لیے مختص کردہ اپلیکیشن (application) کے استعمال کی تربیت دی گئی۔
اجلاس کا آغاز ڈائریکٹر جنرل گرین کارپوریٹ انیشییٹو (Green Corporate Initiative) کی ابتدائی تصریحات سے کیا گیا۔ اجلاس میں گرین کارپوریٹ انیشییٹو (Green Corporate Initiative) کی مجموعی زرعی سر گرمیوں سے آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں لِمز (LIMS) کے تکمیل کردہ تکنیکی نظام کو سراہا گیا اور مشترکہ کاوشوں سے اس مہم کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ بھل صفائی کا یہ سلسلہ اگلے پانچ سے چھ ماہ تک جاری رہے گا۔