ویب ڈیسک:موسم سرما میں ٹھنڈےپانی سےنہاناایک مشکل عمل ہےلیکن اس کےصحت پرمثبت اثرات مرتب ہوتےہیں۔
تفصیلات کےمطابق سردی میں ٹھنڈےپانی سےنہانابہت مشکل عمل ہوتاہےمگرسائنس ہمیں بتاتی ہے کہ ٹھنڈے پانی سے نہانا درحقیقت متعدد صحت بخش فوائد کا حامل ہے جو کہ درجہ ذیل ہیں:
بیداری: ٹھنڈا پانی مجموعی طور پر اعصابی نظام کو متحرک کرتا ہے جس سے دماغی ہوشیاری اور بیداری میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ قدرتی توانائی کو فروغ دیتا ہے جس سے آپ خود کو چوکنا محسوس کرتے ہیں۔
کیلوریز میں کمی: جب ٹھنڈا پانی سے نہایا جاتا ہے تو جسم اپنا بنیادی درجہ حرارت برقرار رکھنے کے لیے جسمانی توانائی خرچ کرتا ہے جس سے اضافی کیلوریز کم ہوتی ہیں۔
بہتر خون کی گردش: ٹھنڈے پانی کی نمائش خون کی گردش کو تیز کرتی ہے جو کہ جسم کے اہم اعضاء میں خون کے بہاؤ کو بہتر کرتا ہے اور جسم میں سردی کیخلاف مزاحمت کو بہتر بناتا ہے۔
مدافعتی نظام: کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ٹھنڈے پانی کی نمائش مدافعتی نظام کو اور زیادہ فعال کردیتی ہے۔ یہ مدافعتی خلیوں (WBCs) کی پیداوار کو بھی بڑھاتی ہے۔
بہتر موڈ: ٹھنڈے پانی کی نمائش اینڈورفن ہارمون کی سطح کو بھی بڑھاتی ہے۔ اینڈورفن ایسا ہارمون ہے جو موڈ کو بہتر کرتا ہے اور تناؤ اور اضطراب کی کیفیات میں کمی لاتا ہے۔
جلد اور بالوں کی صحت: ٹھنڈا پانی جلد پر موجود چکنائی کی کمی کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ بالوں کو قدرتی چمک بھی فراہم کرتا ہے۔