ایک نیوز:کراچی کے بعد ہارون آبادمیں بھی بوری بندلاش برآمدہونےسےشہریوں میں خوف کی لہردوڑ گئی۔
تفصیلات کےمطابق ہارون آبادمیں ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے لائن سے بوری میں بند لاش برآمدہوئی ہے۔
پولیس کےمطابق مقتول کوتشددکرکےقتل کرنےکےبعدبوری میں بندکرکےپھینکاگیاہے،برآمدہونےوالی لاش پرتشددکےنشانات موجودہیں،مقتول کی شناخت ارشادکےنام سےہوئی جس کی عمرتقریبا60سال ہے۔
پولیس کےمطابق جائےوقوعہ سےتمام شواہداکٹھےکرلئےگئےہیں اورلاش کوتحویل میں لےکرپوسٹ مارٹم کیلئےٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیاگیاہے،تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آسکیں گے۔