اسلام آبادسمیت ملک کےمختلف شہروں میں دھندکےڈیرے،موٹروےبند

Jan 23, 2024 | 06:41 AM

ایک نیوز:اسلام آبادسمیت ملک کےمختلف شہروں میں دھندکےڈیرے،موٹروےکوکئی مقامات سےٹریفک کیلئے بندکردیاگیا۔ 
تفصیلات کےمطابق اسلام آبادسمیت پنجاب،سندھ اورخیبرپختونخوامیں دھندکےڈیر ے،حدنگاہ کم ہونےپرموٹروےکومختلف مقامات سےٹریفک کیلئےبندکردیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس سیدعمران احمدکےمطابق شدیددھندکےباعث موٹروےایم ون پربرہان سےپشاورتک ٹریفک کارخ موڑدیاگیا،اسلام آباد سے چکری تک موٹروےبندکردی گئی،ایم ٹوپربلکسرسےاسلام آبادتک حدنگاہ کم ہونےپرگاڑیوں کاداخلہ بندکردیاگیا۔
سیدعمران احمدکےمطابق موٹروےایم ٹوپرکوٹ مومن سےاسلام آباتک ہیوی ٹریفک کیلئےکاداخلہ بندکردیاگیا،ایم ٹو کلر کہار سے لاہور کی جانب ہیوی ٹریفک کیلئے بندکردی گئی،ایم تھری پرحدنگاہ کم ہونےپرفیض پور سےدرخانہ تک ٹریفک کارخ موڑدیاگیا،ایم فورپربھی دھندکاراج ہونےکی وجہ سےپنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئےبندکردیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق ایم فائیوکوملتان سےروہڑی تک دھندکےباعث بند کردیاگیا،ایم 14ہکلہ سےکوٹ بیلیاں تک حدنگاہ کم ہونےپرگاڑیوں کاداخلہ بندکردیاگیا، ہزارہ ایکسپریس وے پر شاہ مقصود کے مقام سے ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا ،سندھ اور پنجاب میں قومی شاہراہ این 5 پر بھی دھندہونےسے ٹریفک کانظام درہم برہم ہوگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے،قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا ہے،روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں ،صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔
سیدعمران احمدکےمطابق روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں ،روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ،روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پررابطہ کریں۔

مزیدخبریں