ویب ڈیسک:امریکی ریاست پنسلوانیامیں شہری کوپڑوسی سےخراٹوں کی شکایت کرنامہنگاپڑگیا۔
تفصیلات کےمطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شہری نےاپنےپڑوسی کوشکایت کی کےاس کےخراٹےبہت پریشان کرتےہیں جس پرتعیش میں آکرپڑوسی نےاس کوچھریوں کےوارکرکےقتل کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق فلاڈیلفیا شہر سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کو اپنے پڑوسی کو چاقو کے وار کر کے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ 55 سالہ کرسٹوفر جیمز کا 62 سالہ رابرٹ والس کے ساتھ بلن خراٹوں پر طویل عرصے سے جھگڑا چل رہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ کرسٹوفر جیمز نامی 55 سالہ شہری نے 62 سالہ رابرٹ والیس کو چاقو کے کئی وار کرکے قتل کیا۔ واقعے والے دن رابرٹ کرسٹوفر سے اسکے اونچے خراٹوں کی عادت کے بارے میں بات کرنے آیا تھا جس سے کرسٹوفر کو غصہ آگیا اور اس نے ایک بڑے، فوجی طرز کے چاقو سے رابرٹ کے سینے پر وار کردیے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ کرسٹوفر نے اپنے بیان میں بتایا کہ رابرٹ نے اسے ڈرایا یا دھمکایا نہیں تھا۔ دونوں کے درمیان کرسٹوفر کے خراٹوں کو لے کر جھگڑا رہتا تھا اور اس کی وجہ سے رابرٹ نے پولیس کو متعدد بار کالز بھی کیں۔
کرسٹوفر نے پولیس کو مزید بتایا کہ رابرٹ تلخ کلامی کے دوران پرسکون دکھائی دیا اور معاملہ رفع کرنا چاہتا تھا۔ مزید برآں رابرٹ نے اسکے خراٹوں کو کم کرنے کے لیے ناک کی سرجری کے لیے اپنے پاس سے رقم ادا کرنے کی بھی پیشکش کی لیکن یہ سب اسے دھوکا لگ رہا تھا، اس لیے اس نے اس کا قتل کیا۔