ویب ڈیسک:مداحوں کیلئےاچھی خبر،عامرخان کی انڈسٹری میں واپسی،رواں سال فروری میں دوفلموں کی شوٹنگ کاآغازکرینگے۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈسٹارعامرخان کی دوفلمیں ’ستارےزمین پر‘اور’لاہور1947‘کی شوٹنگ کاآغازآئندہ ماہ فروری میں ہوجائےگا۔
ذرائع کےمطابق عامرخان کئی مہینوں سےفلم’ستارےزمین پر‘کی تیاریوں میں مصروف ہیں اورآئندہ ماہ دوفروری سےاس کی شوٹنگ کاآغازہوجائےگا۔
ذرائع کے مطابق فلم کیلئے اداکار نے اپنی جسمانی ساخت میں بھی تبدیلی لائی ہےاور وہ فلم کی کاسٹ کے ساتھ متعدد ریڈنگ سیشنز کرچکے ہیں۔
اداکار نے فلم کیلئے70 سے80 دن کا دورانیہ مختص کیا ہے اور یہ عامر خان کی سب سے تیز ترین فلم ثابت ہوسکتی ہے۔
عامر خان اپنے پروڈکشن ہاؤس کے تحت سنی دیول کے ساتھ فلم ’لاہور1947‘ بھی بنارہے ہیں جسے نامور ڈائریکٹر راج کمار سنتوشی ہدایت کاری دیں گے۔
’لاہور1947‘ برصغیر کی تقسیم پر مبنی ایک کہانی ہے اور اس کی شوٹنگ کا آغاز بھی 12 فروری سے کردیا جائے گا۔
فلم کیلئے ممبئی کے اسٹوڈیو میں بڑے بڑے سیٹ بنانے کا کام شروع ہوچکا ہے اور اس میں تقسیم کے ماحول کی عکاسی کی جائے گی۔