اگر مجھے پی سی بی کا اختیار مل جائے توسب ٹھیک کردوں گا، میانداد

 اگر مجھے پی سی بی کا اختیار مل جائے توسب ٹھیک کردوں گا، میانداد
کیپشن: If I get PCB authority I will fix everything, Miandad

ویب ڈیسک:قومی ٹیم کےسابق کپتان جاویدمیاندادنےکہاہےکہ اگرمجھےپی سی بی کااختیارمل جائےتوسب کچھ ٹھیک کردوں گا۔
کراچی میں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےجاویدمیانداداکاکہناتھاکہ پوری دنیامیں کرکٹ کےساتھ ایساسلوک نہیں کیاجاتاجیساکہ پاکستان میں کیاجاتاہے،کرکٹ کےفروغ کیلئےکام کرناہوگا۔
سابق کپتان کامزیدکہناتھاکہ جوبھی وزیراعظم بنے،اسے ملک اور کرکٹ کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہیے، پاکستان میں جس کی حکومت ہوتی ہے، وہ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) میں اپنے پسندیدہ افراد لیکر آتا ہے۔
جاویدمیاندادکاکہناتھاکہ اگرمجھےپی سی بی کااختیارمل جائےتوسب ٹھیک کردوں گا، میں نے ماضی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی،ایسےلوگوں کوکرکٹربنادیاجن کوکرکٹ کےبارےمیں کچھ معلوم ہی نہیں تھا۔
سابق کپتان نےاپنی خدمات پیش کرتےہوئےکہاکہ ’پیاساکنویں کےپاس جاتاہے،کنواں پیاسے کے پاس نہیں جاتا‘۔

ادھرنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کوپی سی بی کاچیئرمین مقررکردیاگیاہے۔