ویب ڈیسک:سعودی عرب نےپاکستان اور ایران کےدرمیان کشیدگی کوختم کرنےاورسفیروں کی واپسی کاخیرمقدم کیاہے۔
عرب میڈیاکےمطابق سعودی وزارت خارجہ کاکہناتھاکہ تعلقات کی بحالی کا فیصلہ بین الاقوامی قانون کے اصولوں، اقوام متحدہ کے چارٹر اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے مطابق ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کامزیدکہناتھاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے اور ایک دوسرے کے سفیروں کی واپسی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پُرامن ذرائع اور بات چیت کے ذریعے تمام اختلافات کو حل کرنا مثبت عمل ہے۔
یادرہےکہ ایران نےبین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتےہوئےپاکستان کےصوبہ بلوچستان میں میزائل حملہ کیاتھاجس کےجواب میں پاکستان نےبھرپورجوابی کارروائی کی تھی اوراپنےسفیرکوواپس بلالیاتھااورایرانی سفیرکوبھی پاکستان آنےسےروک دیاتھا۔
علاوہ ازیں پاکستان نے ایران کے ساتھ طے شدہ مجوزہ سفارتی دوروں کو بھی معطل کردیا تھا۔
جس پر سعودی عرب سمیت مسلم ممالک کا کہنا تھا کہ پاک ایران کشیدگی سے مشرق وسطیٰ پر بھی اثر پڑے گا۔
پاک ایران کشیدگی ختم،سفیروں کی واپسی کاخیرمقدم کرتے ہیں،سعودی عرب
Jan 23, 2024 | 03:13 AM