کراچی:نامعلوم افرادکی فائرنگ،1جاں بحق،4زخمی 

Jan 23, 2024 | 02:50 AM

ایک نیوز:کراچی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سےایک شخص جاں بحق جبکہ چارافرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈپرنامعلوم افرادکی فائرنگ سےایک شخص جاں بحق اورچارافرادزخمی ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاش اورزخمیوں کوعباسی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
 ترجمان اہلسنت والجماعت کےمطابق ابوالحسن اصفہانی روڈپرفائرنگ سےجاں بحق اورزخمی ہونےوالوں کاتعلق اہلسنت والجماعت سےہے،واقع میں جاں بحق ہونےوالےشخص کی شناخت عبدالباری کےنام سےہوئی جبکہ زخمیوں میں  فرحان علی ،ایوب اورعطااللہ شامل ہے۔ایک زخمی کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔

مزیدخبریں