ایک نیوز :الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 207میں آصف زرداری کے مدمقابل پی ٹی آئی آزاد امیدوار کو شوکازنوٹس جاری کردیا۔
این اے 207میں ڈسٹرکٹ مانیٹر آفیسر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شیر محمد رند کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ۔شوکاز نوٹس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی دوسرے امیدواروں اور ووٹرز کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے پر جاری کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی امیدوار شیرمحمد رند سے 25 فروری تک جواب طلب کرلیا۔