بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ، بارانی یونیورسٹی کے پیپرز منسوخ

بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ، بارانی یونیورسٹی کے پیپرز منسوخ
کیپشن: Prolonged power breakdown, Barani University papers cancelled

ایک نیوز :ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے باعث بارانی یونیورسٹی نے کل ہونے تمام پیپرز منسوخ کردیئے۔

تفصیلات کےمطابق آج بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث طلبہ کو پیپرز کی آن لائن  تیاری میں مشکلات کا سامنا رہا،یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق فیصلہ طلبہ کی آسانی اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا،جلد نئی تاریخ کا اعلان کردیا جائےگا،باقی تمام پیپرز ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے۔

واضح رہے کہ نیشنل گرڈ میں خرابی کے باعث بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی سمیت مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

وزارت توانائی نے بیان میں کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آج صبح 7:34 پر نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئی جس سے بجلی کے نظام میں وسیع بریک ڈاؤن ہوا۔سسٹم کی بحالی پر کام تیزی سے جاری ہے۔

ترجمان وزارت ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک گھنٹے میں اسلام آباد سپلائی کمپنی اور پشاور سپلائی کمپنی کے محدود تعداد میں گرڈ بحال کر دئے گئے ہیں۔خرابی این ٹی ڈی سی کی گدو سے بلوچستان جانے والی لائن میں پیدا ہوئی ۔ بریک ڈاؤن سے پورے ملک میں بجلی کی سپلائی معطل ہوئی ہے۔ لیسکو میں بھی تمام گرڈ اسٹیشن بند ہو گئے۔