ایک نیوز :وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرا کونسل کے 26 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے تاشقند پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرا کونسل اجلاس 23-24 جنوری کو تاشقند میں شیڈول ہےرواں برس کانفرنس کا تھیم رابطے کو مضبوط بنانے کا سال ہے، وزیر خارجہ کونسل سے خطاب کریں گے،وزیر خارجہ تقریب کے موقع پر رکن ممالک کے شریک وزراء اور دیگر معززین کے ساتھ الگ الگ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
دریں اثنا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ازبکستان کے قائمقام وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی ، ملاقات تاشقند میں ہوئی،دونوں وزرائے خارجہ کا خصوصی طور پر تجارت، توانائی، اور علاقائی منسلکی سمیت باہمی مفید تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا