ایک نیوز :بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے 50 فیصد پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل ختم ہوگیا۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔ملک کے مختلف شہروں میں تقریباً 50 فیصد پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل ختم ہو چکا ہے۔بریک ڈاؤن کے باعث جنریٹرز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل لینے والوں کا پیٹرول پمپس پر رش لگ گیا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا جس کے باعث پورے ملک میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔وزیر توانائی نےمکمل بحالی کیلئے رات 10 بجے تک کی ڈیڈلائن دیدی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان ریجن میں بجلی ٹرپ ہونے سے پورے ملک میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ذرائع کے مطابق جنوبی و شمالی مین لائینوں میں بیک وقت فالٹ آیا۔بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث اورنج لائن ٹرین کو بند کر دیا گیا۔