وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو چھٹی 

وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو چھٹی 
کیپشن: Chief Minister's Principal Secretary Muhammad Khan Bhatti on leave

ایک نیوز :نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو عہدے سے ہٹا دیا ۔
تفصیلات کےمطا بق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عہدہ سنبھالتے ہی بڑا ایکشن لے لیا ۔وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،محمد خان بھٹی کا وزیراعلی آفس سے تبادلہ کردیا گیا۔ محمد خان بھٹی کی خدمات واپس پنجاب اسمبلی کے سپردکردی گئیں۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے محسن رضا نقوی کو نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کردیا‘ باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد محسن رضا نقوی نے گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ تقریب میں نگراں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

 الیکشن کمیشن کے اجلاس میں مشاورت کے بعد نگراں وزیر اعلی پنجاب کیلئے محسن رضا نقوی کے نام پر اتفاق کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ محسن نقوی صوبے میں انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے محسن نقوی کو پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ مقررکرنےکے فیصلےکا خیر مقدم کرتے ہوئےکہا ہےکہ محسن نقوی ایک سیلف میڈ انسان ہیں، ان کے تعلقات تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہیں، انہوں نے کبھی الیکشن لڑا نہ کسی سیاسی سرگرمی کا حصہ بنے۔آصف زرداری نے توقع ظاہر کی کہ محسن نقوی بہت جلد اپنے حسن کردار اور قابلیت سے ناقدین کے منہ بند کر دیں گے۔