تیل ختم ، موبائل سگنل اور انٹرنیٹ سروسز بند ہونےکا امکان

Jan 23, 2023 | 16:35 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز : ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے موبائل فون کمپنیوں کی سروسز  بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کے باعث سگنل بند رہنے کے امکان ہیں۔ ٹیلی کام کمپنیوں کا کہنا ہے کہ صبح سے موبائل ٹاورز بیک اپ پاور پر چلائے جارہے ہیں۔ طویل وقت تک بیک اپ پاور پر نیٹ ورک نہیں چل سکتا۔
رپورٹ کے مطابق موبائل فون کمپنیوں کی سروسز   متاثر ہونے کی وجہ سے سگنل بند ہوچکے ہیں اور صارفین کی جانب سے سگنل نہ آنے پر شکایات کی جارہی ہیں۔ صارفین کی جانب کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے متعلقہ کمپنیوں کو ٹیگ کر کے پوچھا بھی جا رہا ہے۔

 بجلی بند ہونے سے بینکنگ کا نظام بھی درہم برہم ہو گیاہے جس سے کلیئرنگ رک گئی ہے۔  بینکوں کا کام سارا دن ٹھپ ہونے سے  صارفین خوار ہو گئے ہیں۔ بینکوں کے یو پی ایس، جنریٹر جواب دے گئےہیں۔  بینک عملہ کا کہنا ہے کہ  جنریٹرز میں فیول ختم ہونے پر کام بند کر دیا۔کاروباری افراد سارا دن ایک بینک سے دوسرے میں دھکے کھانے پر مجبور ر ہیں۔ 

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس لے لیا  ہے اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا۔وزیر اعظم نے تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دے دی اوروفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر سے فوری رپورٹ طلب ہے،وزیراعظم نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں بجلی کا اتنا بڑا بحران کس وجہ سے پیدا ہوا، آگاہ کیا جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ذمہ داران کا تعین کیا جائے، وزیراعظم نے ملک میں بجلی کی فوری بحالی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ عوام کی مشکلات برداشت نہیں۔

واضح رہے کہ  لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا جس کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

ملتان ریجن میں بجلی ٹرپ ہونے سے پورے ملک میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ بجلی کی فراہمی صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب معطل ہوئی۔لیسکو کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت تمام بڑے، چھوٹے شہر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق جنوبی و شمالی مین لائینوں میں بیک وقت فالٹ آیا۔بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث اورنج لائن ٹرین کو بند کر دیا گیا۔

 کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب معطل ہوئی، کراچی شہر کا 90 فیصد حصہ بجلی سے محروم ہے، جن علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ان میں گلستان جوہر، گلشن جمال، راشد منہاس روڈ، رونگی، ملیر، قیوم آباد، اولڈ سٹی ایریا اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

مزیدخبریں