وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں بجلی کےتعطل کاسخت نوٹس

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں بجلی کےتعطل کاسخت نوٹس
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں بجلی کےتعطل کاسخت نوٹس

ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس لے لیا اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دے دی اوروفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر سے فوری رپورٹ طلب ہے،وزیراعظم نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں بجلی کا اتنا بڑا بحران کس وجہ سے پیدا ہوا، آگاہ کیا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ذمہ داران کا تعین کیا جائے، وزیراعظم نے ملک میں بجلی کی فوری بحالی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ عوام کی مشکلات برداشت نہیں۔