ایک نیوز: شکر گڑھ ،شاہ غریب میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق باپ زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مان پور کا رہائشی وسیم کباڑ کے گودام میں بیٹھا تھا کہ اسے ڈاکوؤں نے دھر لیا اور لوٹ مار شروع کر دی۔ ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے نصیر احمد زخمی ہو گیا اور اس کا بیٹا موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔
جس کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے زخمی نصیر احمد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور فرانزک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل راولپنڈی کے علاقے بنگش کالونی میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی جس میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے نوجوان کو چھری کے وار شدید زخمی کر دیا تھا۔ ڈاکوؤں نے راہ گیر سے موبائل اور نقدی چھینے کی کوشش کی تو شہری کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے نوجوان کے پیٹ میں چھری مار دی۔ جس سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا تھا۔زخمی شہری کو ریسکیو کی ٹیم نے ہسپتال منتقل کردیا تھا زخمی شہری کی شناخت حبیب اللہ کے نام سے ہوئی تھی جس کی عمر 23 سال تھی ۔ ؎
اوکاڑہ میں بھی تھانہ حویلی لکھا کی حدود جمعہ خان روڈ پر ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی جس میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ میاں بیوی زخمی ہو گئےتھے ۔ مسلح ڈاکوؤں نے مقصود جہانگیر نامی شخص میں داخل ہوکر گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے میاں بیوی زخمی ہو گئے تھے۔ ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں سے شہری بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔