نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار سمیت تمام ملزمان بری

نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار سمیت تمام ملزمان بری

ایک نیوز: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا ۔

انسداد دہشتگردی عدالت نےنقیب اللہ قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔واضح رہے کہ  عدالت میں 51 گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ۔حتمی دلائل مکمل ہونے پر  14 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا   گیا تھا۔

نقیب اللہ محسود اور دیگر ساتھیوں کو 13 جنوری 2018 کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے مارے جانے والے چاروں افراد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا تھا۔ جبکہ نقیب اللہ محسود کے اہلخانہ نے پولیس کے موقف کو مسترد کردیا تھا۔ سپریم کورٹ نے واقعے کا ازخود نوٹس لیا تھا۔

سابق ایس ایس پی راؤ انوار سمیت 18 ملزمان پر 25 مارچ 2018 کو فردجرم عائد کی گئی  تھی ۔ 

واضح رہے کہ کیس میں راؤ انوار سابق ڈی ایس پی قمر ضمانت پر جبکہ 13 ملزمان جیل میں ہیں۔  اس کے علاوہ سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت سمیت 7 ملزمان مفرور ہیں۔