وزیراعظم نے فلورملز کا یومیہ گندم کوٹہ دوبارہ بحال کردیا

Jan 23, 2023 | 13:57 PM

ایک نیوز: عوام کو غذائی بحران نے نکالنے کیلئے شہباز شریف نے بڑا قدم اٹھالیا۔ محکمہ خوراک کو فلور ملز کے لیے گندم کوٹہ دوبارہ بحال کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو غذائی بحران سے بچانے کیلئے محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے چند روز قبل 26 ہزار ٹن سے کم کر کے 24 ہزار ٹن کیا جانے والا فلورملز کا یومیہ گندم کوٹہ دوبارہ بحال کروادیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں صوبائی محکمہ خوراک سمیت وفاقی محکمہ پاسکو کو درپیش باردانہ بحران کے خاتمے کیلئے بھی وفاقی وزارتوں کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے باردانہ کے خام مال کی امپورٹ کیلئے ایل سیز کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم کی ہدات پر محکمہ خوراک نے پنجاب بھرمیں سرکاری آٹے کی فروخت کے ٹرکنگ پوائنٹس کی تعداد بڑھا دی ہے، لاہور میں ٹرکنگ پوائنٹس کی تعداد 95 سے بڑھا کر 145 جبکہ راولپنڈی میں 240 کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں