آٹا نا ملا موت مل گئی، سستے آٹے کیلئے لائن میں لگا شخص جاں بحق

Jan 23, 2023 | 13:50 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  لاہور ساندہ کے علاقہ میں  شہری کو آٹا تو نا ملا مگر موت مل گئی،یوٹیلیٹی سٹور میں لائن میں لگا شخص ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسا۔

 رپورٹ کے مطابق 53 سالہ محمد سہیل گھریلو سامان کی خریداری کے لیے یوٹیلٹی سٹور آیا ہوا تھا۔ خریداری کے دوران محمد سہیل کی اچانک طبیعت خراب ہوئی اور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔  پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش مردہ خانہ منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ خانیوال کی تحصیل کبیروالہ میں  دو وقت کی روٹی کیلئے ٹھٹھرتی سردی میں آٹے کی لائن میں لگا شخص جان بازی ہار گیا تھا۔ کبیر والا کے نواحی علاقہ محسن شاہ کا رہائشی سرفراز آٹے کے حصول کیلئے علی الصبح سے لائن میں لگا ہوا تھاکہ آٹے کا انتظار غریب محنت کش کیلئے جان لیوا ثابت ہو گیا ۔

وقوعہ نواحی علاقہ محسن شاہ پر واقع شریف کریانہ سٹور کے آٹا سٹال پر پیش آیا تھا۔متوفی کو لوڈر رکشہ پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کردی تھی۔  اہل علاقہ کے مطابق تیس ہزار نفوس کی آبادی کے لیے صرف 70 گٹو آٹا فراہم کیا جارہا تھا۔

 گلستان بلدیہ کے قریب  بھی سستے آٹے کے آئے ہوئے ٹرک پر شہریوں نے ہلہ بول دیا  تھا۔ پہلےمیں پہلے میں کی تکرار پر بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص دھکم پیل کے نتیجے میں سڑک پر گر گیا اور شہریوں کے پاؤں کے نیچے آکر کے جاں بحق ہوگیاتھا ۔واقعے کے بعد جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثاء نے لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج بھی کیا تھا۔ 

مزیدخبریں