ایک نیوز: کراچی کی سٹی کورٹ میں غیرت کے نام پر ایک اور قتل ہوگیا۔ باپ نے پسند کی شادی کیلئے عدالت آنے والی بیٹی کو گولی مار کر قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ کے احاطہ میں پسند کی شادی کیلئے آنیوالی لڑکی کو والد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ دوران فائرنگ 3 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ جن میں ایک خاتون اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے۔ جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کراچی: احاطہ کچہری میں غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی قتل pic.twitter.com/2ddBWVpqyM
— AIK News News (@pnnnewspk) January 23, 2023
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جس سے مزید تحقیق جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پسند کی شادی کا معاملہ تھا۔ لڑکی 164 کا بیان ریکارڈ کرانے عدالت پہنچی تھی۔ جسے اس کے والد نے گولی مار کر قتل کردیا۔