ایک نیوز: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو رشتے دار ظاہر کرکے لاکھوں روپے ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم کی پہچان محمد عثمان کے نام سے ہو ئی ہے۔ ملزم نے خود کو شکایت کنندہ کا رشتےدار ظاہر کرتے ہوئے کال کی اور 702000 روپے ہتھیائے۔ جس کے بعد ایف آئی اے نے ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کیا اور مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا.
واضح رہے کہ ایف آئی اے بینکگ سرکل پشاور نےبھی کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ ایف آئی اے چھاپہ مار ٹیموں نے غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے 21270 سعودی ریال 72 لاکھ چالیس ہزار روپے برآمد ہوئے تھے۔ ملزمان حوالہ ہنڈی کے ذریعے کرنسی سمگلنگ میں ملوث تھے۔ملزمان کو ضلع دیر اور پشاور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا تھا ۔تینوں ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے بھی کارروائی کرتے ہوئے عدالتی اشتہاری عامر عباس کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے 2019 میں شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھی۔ملزم کو سال 2021 میں عدالتی مفرور قرار دیا گیا تھا جس کے بعد سے ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیے تھے۔ملزم کو گوجر خان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا تھا۔