پسند کی شادی میں ناکامی، لڑکی باپ سے لپٹ کر رو پڑی

Jan 23, 2023 | 12:44 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لومیرج کرنے والے جوڑے کابندھن ٹوٹ گیا، لڑکی عدالت کے باہر شوہر پر برس پڑی 

رپورٹ کے مطابق لومیرج کرنے والی عائشہ نامی لڑکی عدالت کےباہر اپنےخاوند پر برس پڑی۔ لڑکی کی چیخ و پکار سے عدالت کے باہر رش لگ گیا۔ عائشہ نامی لڑکی کا عدالت کے باہر  کہنا تھا کہ تم نے میری زندگی تباہ کردی ہے۔اب تمہارے پاس چند دن ہیں کہیں کا نہیں چھوڑوں گی۔ جس کے بعد لڑکی کا خاوند بیوی پر برسنے لگا اور اسکے رشتہ داروں کے آنے پر رفو چکر ہوگیا۔

عائشہ نامی لڑکی نےعدالت میں خاوند کی بجائے باپ کےساتھ جانے کا بیان دےدیا تھا جس کے بعد عدالت نے لڑکی کےبیان کی روشنی میں اسے باپ کےساتھ جانے کی اجازت دےدی

لڑکی کمرہ عدالت کےباہر باپ سے لپٹ کررو پڑ۔ راشد نامی لڑکے نےاپنی بیوی کی بازیابی کےلئے حبس بیجا کی درخواست دائر کی تھی۔

واضع رہے کہ خانیوال میں  پسند کی شادی میں ناکامی پر لڑکے اور لڑکی نے خود کشی کرلی تھی۔ تھانہ وجھیانوالہ کے نواحی گاﺅں 90 پندرہ ایل کے رہائشی 20 سالہ خاور جاوید یونس اور91 پندرہ ایل کی 16 سالہ عائشہ بی بی ایک دوسرے کو پسند کرتے اور شادی کرنا چاہتے تھے۔ دونوں کے گھر والے اس رشتے سے سے نا خوش تھے اور مخالفت کرتے تھے۔ اہل علاقہ کے مطابق دونوں ایک دفعہ بھاگ کر شادی کی کوشش بھی کی تھی جو کامیاب نہ ہوسکی۔ عائشہ کی 11 مئی کو شادی طے تھی، گزشتہ شب دونوں نے زہریلی گولیاں کھالی۔ اہلخانہ دونوں کو  کو ہسپتال لے جارہے تھے کہ راستے میں دم توڑگئے۔

مزیدخبریں