ایک نیوز: ملک بھر میں شدید دھند کے باعث کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی ٹرینوں کے شیڈول متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے جس سے مسافر شدید پریشان ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کراچی سے براستہ فیصل آباد لالہ موسی جانے والی ملت ایکسپریس 2 گھنٹے 35 منٹ تاخیر کا شکار ہے جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے 5 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔ کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس بھی 2 گھنٹے 45 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔ کراچی سے براستہ فیصل آباد راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس 2 گھنٹے اور کراچی سے براستہ فیصل آباد پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ تاخیر سے آئی ہے۔
کراچی سے لاہور آکر پشاور جانے والی خیبر میل بھی 1 گھنٹہ 10 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔کراچی سے براستہ پاکپتن لاہور آنے والی فرید ایکسپریس بھی 1 گھنٹہ 40 منٹ تاخیر سے آرہی ہے ۔کراچی سے لاہور آکر راولپنڈی جانے والی تیز گام 1 گھنٹہ 30 منٹ تاخیر کا شکار ہے جبکہ کراچی سے لاہور آکر سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ تاخیر کا شکار ہے
کراچی سے براستہ فیصل آباد لاہور آنے والی قراقرم 2 گھنٹے 35 منٹ اور کوئٹہ سے لاہور آکر پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے 55 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی سے لاھور آنے والی کراچی ایکسپریس5 گھنٹے40منٹ تاخیر کا شکار ہے.کراچی سے لاھور آنے والی تیزگام ایکسپریس 5 گھنٹے 30 منٹ تاخیر کا شکار تھی.کراچی براستہ فیصل آباد ملکوال کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر کا شکار تھی ۔کراچی سے لاھور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس4 گھنٹے تاخیر کا شکار تھی ۔کراچی براستہ فیصل آباد اور پشاور کے درمیان چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس 3 گھنٹے 30 منٹ تاخیر کا شکار تھی ۔کراچی براستہ فیصل آباد اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس 3 گھنٹے 30 منٹ تاخیر کا شکار تھی۔