اتھلیٹکس چیمپئن شپ، 5 میں سے 4 کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت

 اتھلیٹکس چیمپئن شپ، 5 میں سے 4 کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت

ایک نیوز:  قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ڈوپ ٹیسٹ کیلئے 5 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ لئے گئے جس میں  صرف ایک کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق  قومی اتھیٹکس چیمپیئن شپ کے مقابلے نومبر میں لاہور میں منعقد ہوئے تھے۔ اتھیٹکس فیڈریشن پاکستان معاملے کا جائزہ کیلر آج باقاعدہ اعلان کریگی۔ 

واضح رہے کہ ایشین گیمز میں بھی  3 پاکستانی اتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ ئے تھے۔ ایتھلیٹس نے قوت بخش دوائیں استعمال کی تھیں۔  ساؤتھ ایشین گیمز نیپال میں شریک تین پاکستانی اتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ان اتھلیٹس میں دو نے سونے اور ایک نے برانز میڈل جیتا تھا۔ اتھلیٹکس فیڈریشن کے ذرائع نے ڈوپ ٹیسٹ آنے کی تصدیق کی تھی تاہم ناموں کو خفیہ رکھا جارہا تھا۔

ان اتھلیٹس کے خلاف انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے گی جہاں انہیں اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ قوت بخش ممنوعہ ادویات کے استعمال پر انکوائری کمیٹی کو مطمن نہ کرسکنے پر قواعد کے تحت انہیں چار سال کی پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔دسمبر میں کھٹمنڈو نیپال میں منعقدہ ان گیمز میں پاکستان نے مجموعی طور پر 132 میڈلز حاصل کیے تھے جن میں 32 گولڈ، 41 چاندی اور 59 برانز میڈلز شامل ہیں۔

 اولمپیئن طلحہ طالب سمیت دو پاکستانی ویٹ لفٹرز کے انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی ے ڈوپ ٹیسٹ میں نمونے مثبت آ گئے تھے جس میں پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے بتایا  تھا کہ ان کے پاس اس پیش رفت کے حوالے سے کوئی مصدقہ معلومات نہیں ہیں ۔پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے اس بارے میں کسی سوال کا جواب نہیں دیا تھا۔ انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے ساتھ مل کر چار پاکستانی ویٹ لفٹرز کے نمونوں کیلئے ٹیسٹ کیے تھے۔