انٹربینک: روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر 30 پیسے مہنگا

انٹربینک: روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر 30 پیسے مہنگا
کیپشن: Interbank: Rupee depreciates further, dollar 30 paise expensive

ایک نیوز: ڈالر کی اونچی اڑان سے روپیہ ہلکان ہوگیا۔ روپے کی قدر میں بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 30 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کا اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت 229 روپے 97 پیسے ہوگئی ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت نے لمبی چھلانگ لگائی ہے۔ اس وقت اوپن مارکیٹ میں ڈالر 238 روپے 50 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر انٹربینک میں 229 روپے 67 پیسے پر بند ہوا تھا۔ 

دوسری جانب پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کے ایس ای 100 انڈکس میں 265 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔ مارکیٹ 38 ہزار 142 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1200 روپے اضافےکے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 87 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونا 1029روپے اضافے سے ایک لاکھ 60 ہزار 494 روپےکا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار  میں سونےکی فی اونس قیمت 2 ڈالر اضافے سے1927 ڈالر ہے۔