ایک نیوز: جھنگ بھکر روڈ حیدرآباد تھل کے قریب کار اور کیری ڈبہ میں خوفناک تصادم دیکھنے میں آیا جس میں 7 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطا بق کار اور کیری ڈبہ میں تیزرفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا جس میں 7 افراد زخمی جبکہ 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
https://www.pnntv.pk/digital_images/large/2023-01-23/news-1674456975-6259.jpeg
واضح رہے کہ شاہ کوٹ میں جھمرہ روڈ چکنمبر 59 کے قریب تیز رفتار کار نے تین موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی تھی جس سے موٹر سائیکل بے قابو ہو کر ڈمپر سے ٹکرا گئی اور ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا تھا۔حادثہ کے نتیجہ میں 16 سالہ عظیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا تھا جبکہ 26 سالہ فیصل اور 17 سالہ علی حسنین شدید زخمی ہو گئے تھے ۔
مریدکےمیں بھی جی ٹی روڈ کالاشاہ کاکو کے قریب حادثہ پیش آیا تھا جس میں گاڑی کی رکشےکو ٹکر سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا تھا۔ نامعلوم گاڑی کی رکشہ کو ٹکر سے بلال پارک کا رہائشی فرحان اعظم موقع پر جانبحق ہو گیا تھا جبکہ قاسم،مشتاق اور تنویر سمیت تین مسافر شدید زخمی ہوئے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
روجھان میں انڈس ہائی وے قاضی کوارٹر کے قریب کار کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے تھے ۔