راولپنڈی:گھر میں آتشزدگی سے  100 سالہ خاتون جاں بحق

راولپنڈی:گھر میں آتشزدگی سے  100 سالہ خاتون جاں بحق

ایک نیوز: ڈھوک کالا خان میں گھر میں آتشزدگی سے  100 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی ہے۔

ریسکیو حکام  کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون رات کو گیس ہیٹر جلا کر سوگئی تھی جس کے باعث گیس ہیٹر کے قریب پڑے کپڑوں نے آگ پکڑی جس کی وجہ سے گھر میں آگ لگ گئی۔ جس سے 100 سالہ خاتون جاں بحق اور ایک خاتون جھلس کر زخمی ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت سارہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ گھر میں موجود رابعہ نامی دوسری خاتون جھلس کر زخمی ہوگئی۔ زخمی اور جانبحق ہونے والی خاتون کو ریسکیو کی امدادی ٹیم نے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ 

لاہور میں کلمہ چوک میں بھی ایک گھر میں آگ بھڑ اٹھی جس سے 5 سالہ لڑکا شدید زخمی جبکہ اسکی بہن جاں بحق ہو گئی۔ کلمہ چوک کے قریب فالکن سوسائٹی میں واقع ایک گھر میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس سے معصوم بہن جاں بحق جبکہ 5 سالہ بھائی شدید زخمی ہو گیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو کنٹرول کر لیاہے اور شدید زخمی بچے کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ  اسلام آباد میں کھنہ پل  میں بھی  آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں آگ لگنے سے چار دکانیں مکمل جل کر راکھ ہو گئی تھی ۔ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی  تھی اور شدت اختیار کر گئی جس کے باعث جوتوں اور کپڑوں کی دکانیں مکمل جل گئیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر برگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا تھا۔ 

بکرا منڈی کے علاقے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک پولیس اہلکارا جان کی بازی ہار گیا تھا۔ شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا  تھا جس میں ایک پولیس اہلکارا جان کی بازی ہار گیا تھا۔