وزیر اعظم کی محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ بننے پر مبارک باد

Jan 23, 2023 | 11:05 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: وزیراعظم شہبازشریف نے محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر مبارک باد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ کے تقررکا فیصلہ کیا جس کا بطور صدر مسلم لیگ (ن) خیر مقدم کرتا ہوں۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ محسن نقوی آئین کے تقاضوں کے مطابق ذمہ داری میں سرخرو ہوںگے اور شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے تمام تقاضے پورے ہوں گے۔

انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ میری دعا ہے کہ وہ اس آئینی وعوامی فرض میں بطریق احسن کامیاب ہوں۔

مزیدخبریں