بجلی بریک ڈاؤن سے اونج لائن کا پہیہ بھی رک گیا، مسافر دربدر

بجلی بریک ڈاؤن سے اونج لائن کا پہیہ بھی رک گیا، مسافر دربدر

ایک نیوز:   ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے جس کے باعث لاہور میں اورنج ٹرین کا آپریشن بھی بند ہو گیا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق اورنج لائن  ٹرین جہاں جا رہی تھی وہیں رک گئی جس کے بعد مسافروں کو ایمرجنسی میں ریسکیو کر لیا گیا۔ اورنج ٹرین سے اسکول، کالج جانے والے طلباو طالبات اور ملازمین کو پریشانی کا سامنا ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-23/news-1674452695-2895.mp4

ذرائع کا کہناہے کہ اورنج ٹرین انتظامیہ کے پاس ٹرین کو چلانے کے لئے متبادل ذرائع موجود نہیں ہیں۔ ٹرین کو چلانے کے لئے ہیوی جنریٹر کی ضرورت ہوتی ہے۔اورنج ٹرین کو مختلف ٹرانسفارمرز سے سپلائی دی جاتی ہے جو مکمل طور پر بند ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-23/news-1674452695-7978.mp4

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی حکام  کا کہناہے ٹرین کو سلامت پورہ، علی ٹاؤن اور انارکلی سمیت دیگر اسٹیشنوں پر  کھڑا کر دیا گیا ہے۔ ایمرجنسی لائٹ بند ہونے کی صورت میں ٹرین کے دروازے آٹو میٹکلی کھل جاتے ہی۔ٹرین میں موجود تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-23/news-1674452695-2514.mp4

اچانک بجلی بریک ڈاؤن سے وقتی پریشانی ہوئی جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ٹرین انتظامیہ کی جانب سے مسافروں سے تاخیر پر معذرت بھی کی گئی ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-23/news-1674452695-3846.mp4

 لاہور میں بجلی کا بدترین بریک  ڈاؤن سے سروسز ہسپتال کے لفٹ بھی بیچ رستے رک گئی او پی ڈی میں بجلی بند ہونے کی وجہ سے مریض اور لواحقین لفت میں پھنس گئے۔ مریض لفٹ سے نکلنے کے لیے چیخ و پکار کرتے رہے 

واضح رہے کہ لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا جس کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ ملتان ریجن میں بجلی ٹرپ ہونے سے پورے ملک میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب معطل ہوئی لیسکو کا بتانا ہے کہ لاہور سمیت تمام بڑے، چھوٹے شہر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔جنوبی و شمالی مین لائینوں میں بیک وقت فالٹ آیا۔بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث اورنج لائن ٹرین کو بند کر دیا گیا ہے۔